سشمیتا سین کی’’آریا سیزن 2‘‘ کے ساتھ واپسی

November 27, 2021

ممبئی (آئی این پی) سابق مس یونیورس اور بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سیریز آریا کے سیزن 2 کے ساتھ شاندار انداز میں واپس آگئی ہیں۔ سشمیتا سین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیریز آریا کے سیزن 2 کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے سیریز کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہا کہ اتناصبر کرنے کے لیے آپ کا شکریہ!۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آریا کی آپ کے پاس واپسی پر بہت خوشی ہوئی! سشمیتا سین نے اس سیریز میں اپنے کردار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہاس سیزن میں، آریا کی کمزوری اس کی سب سے بڑی طاقت ہے، شیرنی آرہی ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بتایا کہ ان کی سیریز آریا کا سیزن 2 رواں سال 10 دسمبر کو ڈِزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔