سلمان خان کے والد کا کترینہ کی شادی کے بارے میں سوال پر اظہار ناپسندیدگی

November 27, 2021

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کے سلطان سلمان خان کے والد، فلم نگار سلیم خان نے اپنے بیٹے کی قریبی دوست اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سلیم خان سے جب یہ پوچھا گیاکہ وہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بارے میں کیا کہیں گے تو انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ وہ اس پر کیا کہیں، میڈیا کے پاس بات کرنے کے لیے صرف ایسے ہی مسائل رہ گئے ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شاہی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان کے علاقے اوائے مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی۔