مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2 افراد قتل

November 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2افراد قتل، تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سرجانی سیکٹر ایل ون میں خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ،خاتون کی شناخت 26 سالہ لاریب زوجہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ،واقعہ کی اطلاع مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دی اور کہا اس کے گھر ڈکیت آگئے تھے اور اسکی بیوی کو قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس نے جب مزید تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ خاتون نے ذوالفقار سے دوسری شادی کی تھی، اسکے شوہر کو پتہ چلا کہ اس نے اپنے پہلے شوہر سے پھر روابط بحال کر لئے ہیں جس پر جمعہ کو ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ کورنگی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 3 لیبر اسکوائر پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 55سالہ مسعود احمد جاںبحق ہوا۔ایس ایچ او شہزادہ سلیم کے مطابق مقتول اپنے گھر کے باہر گاڑی نکال رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا ۔