گورنر سے اپوزیشن اراکین اسمبلی کی ملاقات، بلدیاتی نظام کے بل پر تحفظات کا اظہار

November 27, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اپوزیشن اراکین سندھ اسمبلی کی ملاقات ،نئے بلدیاتی نظام کے پا س ہونے والے بل پر اپنے شدید تحفظات اور تشویش سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو گورنرسندھ عمران اسماعیل سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے گورنرہاس میں ملاقات کی۔ ملاقا ت میں پاکستان تحریک انصاف ، متحدہ قومی موومنٹ اور جی ڈی اے کے اراکین شامل تھے۔