جامعہ این ای ڈی، سالانہ جلسہ تقسیم اسناد آج ہوگا

November 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے تحت سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد2021کا انعقاد 27نومبر کو کیا جائے گا۔صبح کی نشست میں ماسٹرز کی تقسیم ِاسناد کی صدارت چانسلر/گورنر سندھ عمران اسماعیل کرینگے جب کہ شام کی نشست کی صدارت پرو چانسلر اسماعیل راہو کریں گے۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔