سونا فی تولہ 1200؍روپے مہنگا

November 27, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1200روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1790ڈالر سے بڑھ کر 1813ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1200 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 25ہزار 200روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1029روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 7ہزار 339روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1460روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ۔