چوریاں، ڈاکے، شہری لاکھوں سے محروم، 5 گاڑیاں، 16 موٹرسائیکل غائب

November 27, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آبادمیں وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ 5گاڑیاں اور 16مو ٹرسائیکلوں اڑا لئے گئے۔ راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے سے عمر، نیوٹاؤن کے علاقے سے ثاقب، عامر، رمضان، اویس، سلیم ، صادق آباد کے علاقے سے آصف،عاشر ، کینٹ کے علاقے سے بابر،نصیر آباد کے علاقے سے کاظم، سول لائن کے علاقے سے عمربٹ،ائر پورٹ کے علاقے سے محسن،صدربیرونی کے علاقے سے طارق کے موٹرسائیکل اورتھانہ صادق آباد کے علاقے سے غازی اسلم کی پک اپ،ریس کورس کے علاقے سے وزیرکی گاڑی چور لے اڑے ۔ تھانہ نیوٹاون کے علاقے میں شاہد کی گاڑی مقصود نے خورد برد کرلی ۔تھانہ سٹی کے علاقے میں عاصم کے گھر سے 14لاکھ روپے مالیت کا سامان ،تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں منیشن کے گھر سے دو موبائل، شبیر کے گھر سے موبائل ،نیوٹاون کے علاقے ہولی فیملی ہسپتال سے ڈاکٹر سدرہ کا پرس جس میں موبائل اور نقدی موجود تھی ،نیوٹاون کے علاقے سے شہریار کے پلازہ سے کاپر پائپ، سراج کی دکان کے تالے توڑ کر سوادولاکھ روپے ، گاڑی وموٹرسائیکل کی رجسٹریشن بکس،سمعیہ کی گاڑی سے موبائل نقدی اوردیگر اشیا، ویسٹریج کے علاقے میں عابدہ کا موبائل،ویسٹریج کے علاقے میں الطاف کے گھر کے تالے توڑ کر دس لاکھ روپے اور دو تولے زیور، ریس کورس کے علاقے میں برہان کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی وسامان، فاروق کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی ،روات کے علاقے میں مریم کی گاڑی سے موبائل مالیتی تین لاکھ روپے ، فیصل کے گھر کے تالے توڑ کر نو تولے زیوراور دیگر اشیا، وسعت کے زیر تعمیر مکان سے سریا، چونترہ کے علاقے میں نثار کے گھر سے سامان چوری کرلیاگیا ۔ادھرتھانہ نیوٹاون کے علاقے میں اسامہ سے موبائل ،نادیہ سے پرس ،تھانہ سول لائن کے علاقے میں ظہیر سے موبائل،عدنان سے موبائل ،ائرپورٹ کے علاقے میں ذیشان سے نقدی اور گاڑی کی رجسٹریشن بک،تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں راشد سے موٹرسائیکل ،صدربیرونی کے علاقے میں انیلہ سے پرس چھین لیاگیا،اسلام آباد کےتھانہ کھنہ کے علا قے ڈھوک کالا خان میں شاہ زیب سے تین افراد نے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 30 ہزار روپے چھین لیے گئے۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن ون میں عادل علی سے موبائل فون مالیت 45 ہزار روپے چھن گیا،تھانہ گولڑہ کے علا قے جی 13 میں سلیم اللہ کے گھر میں داخل ہو کر چار مسلح افراد زیورات اور ایل ای ڈی مالیت دو لاکھ روپے چھین کرفرار ہو گئے ،تھانہ مارگلہ کے علا قے ایف ایٹ میں واجد محمود کی کار زیڈ آر 240 اور تھانہ کوہسار کے علا قے بلیوایریا میں تیمور حسین کی کار ایل زیڈ ٹی 207 چوری کر لی گئی ،تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن میں طفیل خان کا موٹرسائیکل بی جے آر 882 اور تھانہ آئی نائن کے علا قے ایچ نائن میں محمد حلیم کا موٹرسائیکل آر آئی این 9508 کر لیا گیا ،تھانہ ویمن کے علا قے ایف سیون تھری میں عمیر عنا یت کے گھر سے گھریلو ملازمہ نیلم نے لیپ ٹاپ اور سامان چوری کر لیا۔تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون میں پی ٹی سی ایل کیبل مالیت ایک لاکھ 50 ہزار روپے ،تھانہ شمس کالونی کے علا قے شمس کالونی میں سید دیدن شاہ کا ٹھیہ سٹال جس پر جو سر ،برتن ،سلنڈر وغیرہ تھے مالیت ایک لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ،تھانہ بھارہ کہو کے علا قے چھتر میں نوید خان کے گھر سے نقدی اور زیورات مالیت 16 لاکھ روپے چوری کر لیے گئے ۔