سیکٹر ای الیون کے رہائشیوں کو ایچ الیون قبرستان میں تدفین کی اجازت

November 27, 2021

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سیکٹر ای الیون کے رہائشیوں کو ایچ الیون قبرستان میں تدفین کی سہولت دیدی گئی ۔ یہ منظوری وفاقی دارالحکومت کے ارکان اسمبلی کی سفارش پر دی گئی ۔ اجازت اس وقت تک ہوگی جب تک ای ا لیون کے ڈویلپرز قبرستان کیلئے جگہ مختص نہیں کرلیتے ۔ ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ایم سی آئی میاں طارق لطیف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ ای الیون سی ڈی اے کا ریگولر سیکٹر نہیں ہے بلکہ ہائوسنگ سوسائٹیز نے ڈویلپ کیا ہے۔