اساتذہ اور طلباء کو جدید فنی تربیت ایک انقلابی قدم ہے،عبدالکریم

November 27, 2021

پشاور(جنگ نیوز)ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو جدید اور انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت فراہم کر ے ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ کالج حیات آباد میں سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر اف ایکسیلینس صوبے کے اساتذہ اور طلباء کو جدید فنی تربیت دینے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے ،سنٹر یورپین یونین،جرمن ایمبیسی ،نارویجین ایمبیسی اور وفاقی حکومت کی تعاون سے قائم کیا گیاہے ، عبدالکریم نے تقریب سے خطاب میں صوبائی حکومت کی صنعتی ترقی کے حوالے سے مثبت پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو جدید خطوط پر فنی تربیت دے کر صوبے میں صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائے۔