• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، لڑکی زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

گلگت میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور لڑکی زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے پر چیف کورٹ گلگت کے باہر فائرنگ کی گئی، جس سے لڑکا جاں بحق اور لڑکی زخمی ہوگئی، جبکہ ملزم فرار ہوگیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقتول نوجوان پر گزشتہ ماہ جگلوٹ سیئں ڈروٹ میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جوڑے کو آج پولیس عدالت میں پیشی کے لیے لائی تھی، جہاں نامعلوم شخص نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

قومی خبریں سے مزید