مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فورسز نے 2 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

November 27, 2021


مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلواما میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

دونوں نوجوانوں کو دہشت گردوں سے تعلق کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

کشمیری نوجوانوں کے خلاف اوانتی پورہ کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔