• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تاہم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین بھارتی تسلط کی وجہ سے مسلسل خوف و دہشت ، عدم تحفظ ، ظلم و تشدد، سوگ اوراذیت کا شکار ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس سے جاری رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت نے کشمیری خواتین کے تقدس اورعصمت کو پامال کرنے کیلئے فوج کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 30برس سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے دوران 22ہزار 936 کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں، بھارت خواتین کی عصمت دری کو مقبوضہ کشمیر میں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

بھارتی فوجی کشمیریوں کی تذلیل کیلئے خواتین کو روزانہ کی بنیاد پر جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں 1989ءسے ابتک2ہزار 300 سے زائد خواتین کو شہید، 11ہزار سے زائد کی بے حرمتی کی گئی ہے۔

تازہ ترین