ریکارڈ تجارتی خسارہ، معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، شہباز شریف

November 28, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں،محب وطن قوتیں معاشی و عوامی تباہی پر سوچ بچار کریں، جلد کچھ نہ کیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائیگی، کرنٹ اکائونٹ خسارہ کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی بین دلیل ہے ،قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ۔