پاکستان کا افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان

November 28, 2021

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے افغان وزیرصحت کی درخواست پر افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کردیا، افغان مریضوں کی سہولت کیلئے بارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دیے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر جہاد پاکستان پہنچے، جہاں انہوں نے حکومتی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاتوں میں افغان وزیرصحت نے جان بچانے والی ادویات کی درخواست کی، جس پر پاکستان نے افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنیکا اعلان کر دیا۔