وزیراعلیٰ نے خسرہ اور رو بیلہ مہم کے دوران 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا

November 28, 2021

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع قلعہ عبداللہ میں خسرہ اور رو بیلہ مہم کے دوران 3 بچوں کے جانبحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے وزیرعلیٰ نے کہا ہے کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے طبی اہلکاروں کے خلاف کارواء کی جائے گی وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم کو واقعہ کی انکوائیری کر کے 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔