انسدادِ گداگری کے حوالے سے آگاہی مہم جاری

November 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی انسدادِ گداگری کے حوالےسے آگاہی مہم جاری ہے بیورو ترجمان کے مطابق انسدادِ گداگری مہم کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن چوک، نادرن بائی پاس، بی زیڈ یو چوک اور بوسن روڈ پر پمفلٹس تقسیم کئے گئے عوام الناس کو انسدادِ گداگری مہم چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ روزانہ کی بنیاد پر ملتان شہر کے مختلف مقامات سے بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جا رہا ہے۔