ضلع کچہری میں لڑائی جھگڑے کے واقعات، ایک شخص زخمی

November 28, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری میں لڑائی جھگڑے کےمختلف واقعات میں ایک شخص زخمی۔سول جج عمران عابد کی کورٹ میں دیوان داباغ کی رہائشی پسند کی شادی کرنے والی سماویہ نے کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے محمد صفدرکےساتھ شادی کی ہے والدین کے ساتھ نہیں جانا چاہتی ہوں سماویہ اپنے شوہر محمد صفدرکےساتھ سیشن گیٹ پرپہنچی تو اس کے رشتہ داروں نے ان پر دھاوا بول دیا، تشدد کیا۔ایڈیشنل سیشن جج افتخاراحمد کی عدالت میں پیشی پرآنےوالے افراد ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے ایک دوسرے پرحوروں،مکوں کاآزادانہ استعمال کیا گیا۔