لاہور: شادی سے انکار، لڑکی سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں قتل

November 28, 2021

لاہور کے علاقے گلبرگ میں شادی سے انکار کرنے پر 24 سالہ لڑکی کو سیکیورٹی گارڈ نے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ نیہا مال روڈ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں ملازمت کرتی تھی اور ماں کے ساتھ گلبرگ کے علاقے میں ایک گھر کے سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔

محلے کا سیکیورٹی گارڈ عارف نیہا سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نیہا گھر پہنچی تو سیکیورٹی گارڈ عارف نے شادی کے لیے اصرار کیا۔

دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو عارف نے فائرنگ کر کے نیہا کو قتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا۔

علاقہ پولیس نے تعاقب کر کے ملزم عارف کو گرفتار کر لیا ہے۔