راولپنڈی میں شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی اور اس کے بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
مقتولین کے والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نعیم نے شادی سے انکار کرنے پر میری بیٹی اور بیٹے کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز لڑکے اور لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔