• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد (اے پی پی)شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو سر راہ فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی فیصل آباد میں نجی اسپتال کے باہر شادی سے انکار کرنے پرمحمد حسین نامی نوجوان نے دوشیزہ نجمہ اصغر ساکنہ چک 50ج ب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے شادی کیلئے پیغام بھیجا تھا تاہم مقتولہ نے انکار کردیا جس کا ملزم کو رنج تھا اور ملزم نے انا کی تسکین کیلئے مقتولہ کوقتل کیا۔ملزم کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید