چنئی میں 1 ہزار ملی میٹر تک بارش ریکارڈ

November 28, 2021

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشیں جاری ہیں، چنئی میں 1 ماہ میں 1 ہزار ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے ساحلی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تامل ناڈو کے شہر چنئی میں رات بھر ہونے والی بارش سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

سیلابی صورتِ حال کے باعث نشیبی علاقوں سے لوگوں کا انخلاء کرایا گیا۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش میں آج کمی متوقع ہے۔