مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مستردکرتے ہیں،طاہرمحموداشرفی

November 28, 2021

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں مذہبی آزادی ہے، اسلام جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کی اجازت نہیں دیتا، مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں، سکھوں، نچلی ذات کے ہندوؤں پر مظالم ہو رہے ہیں، مگر پھر بھی امریکی رپورٹ میں بھارت کو کلین چٹ دی گئی ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ این جی اوز غیر ملکی سفارتخانوں میں جانے سے پہلے ہمارے پاس آئیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہم تو کہہ رہے ہیں خدا کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کراوئیں۔