بہاول نگر: باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق، ملزم گرفتار، پولیس

November 28, 2021

فوٹو: فائل

بہاول نگر کے علاقے میرن شاہ میں باپ کی فائرنگ سے بیٹی جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق باپ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا جبکہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 4 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن میں 3 تاحال فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔