کراچی: گلستان جوہر سے خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار

November 28, 2021

فائل فوٹو

رینجرز اور پولیس نے گلستانِ جوہر سے خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے منشیات اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کالجز، جامعات میں بھی منشیات سپلائی میں ملوث ہیں۔