سیاسی جماعتیں خودغرضی کی سیاست سے پرہیز کریں، الطاف شکور

November 29, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل پر حقیقی بات کریں اور خودغرضی کی سیاست کرنے سے پرہیز کریں ۔اہل کراچی اور نوجوان نسل، جنہیں تجاوزات کے نام پر رفاحی پلاٹوں اور کھیلوں کے میدانوں سے محروم کر دیا گیا ہے ان کے مستقبل پر نظر رکھنا زیادہ اہم مسئلہ ہے۔احتجاجی توپوں کا رخ سپریم کورٹ کے بجائے آباد، انتظامیہ، بلڈرز مافیا اور SBCA کے کرپٹ افسران کی طرف ہونا چاہئیے ۔ شہر میں غیر قانونی تعمیرات بند کرنے کے "آباد" کے فیصلے کو سراہتے ہیں، غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے کو بریک لگنا چاہئیے ۔