بلدیاتی بل میں کی جانیوالی ترمیم نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں،وسیم اختر

November 29, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل کی جانے والی ترمیم نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں، بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندے اس بل کے بعدکمزور ہوں گے، ترمیم کے خلاف ہم کورٹ بھی جارہے ہیں اور احتجاج بھی کریں گے، حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ مزید محکمے میئر کو دیئے جاتے، اب اس ترمیمی بل کے ذریعے اداروں کو کمزور کیا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وڈیرہ مائنڈ سیٹ کے تحت ہر چیز کو سینٹرلائزڈ کیا گیا ہے، پوری اپوزیشن اس بل پر یک زباں ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے یہ امید یں تھیں اور خود ان کے بیانات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کیا جائے گا۔