شکایات کا ازالہ ہماری ذمہ داری، کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی‘چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو

November 29, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو ناصر ایاز گورمانی نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صارفین کی درج ہونے والی شکایات کی مکمل تفصیلات اور ازالہ ریکارڈ میں درج کیاجائے اور خوش اخلاقی اپنائی جائے، ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے کہروڑپکاڈویژن کے دورے کے موقع پر شکایات سنٹر میں چیکنگ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ڈویژنل کمپلینٹ سنٹر میں صارفین کی درج ہونے والی شکایات کا رجسٹر چیک کیا اس موقع پر ایڈیشنل چیف انجینئر بہاولپور سرکل جام گل محمد زاہد اور ایکسین کہروڑپکاڈویژن محسن نذیر بھی موجودتھے، بعدازاں انہوں نے کہروڑپکاشہر میں کریش مینٹی نینس پروگرام کا جائزہ لیا۔