بیگم کو خوش رکھنے کیلئے شعیب ملک کا مشورہ

November 29, 2021

قومی کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے شادی شدہ زندگی پر سکون انداز میں گزارنے کے لیے شوہروں کو مفید مشورہ دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے شرکت کی۔

اس دوران اس جوڑی کی اپنے بیٹے سمیت متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر خوب وائرل ہوئیں جنہیں دونوں ملکوں پاکستان اور بھارت کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

اس تقریب میں شعیب ملک نے بیگمات کو خوش رکھنے اور شادی شدہ زندگی کو پر سکون انداز میں گزارنے سے متعلق وہاں موجود سب ہی مرد حضرات کو ایک مشورہ دیا ۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’بیگمات کی باتوںکا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آ پ یقین نہیںکر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔‘


شعیب ملک کے اس مشورے پر تقریب میں موجود ثانیہ مرزا سمیت سب ہی مرد حضرات خوب قہقہے لگاتے نظر آئے جس میںپاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نام ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم بھی شامل تھے۔