• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عروہ حسین نے شعیب ملک کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے قومی کرکٹر کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بننے پر مجھ سمیت پورے پاکستان کو آپ پر بہت فخر ہے۔‘

اداکارہ کے ٹوئٹ پر لاتعداد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے قومی کرکٹر کو عالمی اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ (ٹی ٹوئنٹی) میں 10ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔

20 اوورز کی کرکٹ میں شعیب ملک 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن چکے ہیں۔

تازہ ترین