• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین نے احسن خان اور شعیب ملک کو پریشان کردیا

معروف اور خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے پاکستانی انڈسٹری کا ایک ایسا راز ٹی وی شو میں بتا دیا کہ شو کے میزبان و اداکار احسن خان اور قومی کرکٹر شعیب ملک بھی پریشان ہوگئے۔

سونیا حسین نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے شو میں انٹرویو کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بارے میں سوال پوچھنے پر بتایا کہ انہیں ابھی تک ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کا چیک نہیں ملا ہے، پوری فلم کرلی دو سال ہوگئے اور انہیں ابھی تک چیک نہیں ملا۔

سونیا حسین کے پاکستانی انڈسٹری کے اس راز کے بارے میں سُن کر میزبان احسن خان اور قومی کرکٹر شعیب ملک دونوں ہی پریشان ہوگئے۔

سونیا کے ایسے راز کو ٹی وی شو پر افشاں کرنے پر کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے  یہ راز نہیں بلکہ پیسے لینے کی سازش ہے۔

دوسری جانب احسن خان نے سونیا حسین سے پوچھا کہ تمہیں ابھی تک فلم کے پیسے کیوں نہیں ملے؟ کوئی تو وجہ ہوگی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سونیا حسین نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ کیوں نہیں ملا چیک، ساتھ ہی سونیا نے احسن خان کو پریشان دیکھ کر ہنستے ہوئے پوچھا کہ آپ اتنے پریشان کیوں ہوگئے ہیں؟

اداکارہ کے سوال کے جواب میں احسن خان نے اُنہیں بسکٹ دیتے ہوئے کہا اچھا یہ بسکٹ آپ کے ہوئے یہ لڑکی سب کچھ ہی بول دیتی ہے۔

احسن خان کے سونیا کو بسکٹ دینے کے بعد شعیب ملک نے مزاحیہ انداز میں احسن خان سے کہا کہ ایسا راز بتانے کے بعد آپ میرے بسکٹ بھی سونیا کو دے دیں۔

تازہ ترین