عائشہ خان نے بیٹی کی دوسری سالگرہ کی تصویریں شیئر کردیں

November 29, 2021

پاکستانی معروف اداکارہ عائشہ خان نے اپنی ننھی سی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

عائشہ عقبیٰ ملک المعروف عائشہ خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ خود بھی نظر آ رہی ہیں مگر اُن کے شوہر، میجر عقبیٰ خان موجود نہیںہیں۔


عائشہ خان نے بیٹی کی سالگرہ کی متعدد تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماہ نور کی دوسری سالگرہ،‘ اُنہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں سالگرہ کا دن یاد گار بنانے کے لیے سب کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

عائشہ خان کی اس پوسٹ پر اُن کی بیٹی کو شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار بھی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عائشہ خان کی جانب سے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں بھی اسلامی تاریخ کے مطابق اپنی بیٹی کی سالگرہ منائی گئی تھی۔

عائشہ خان نے اپنی ایک مختصر سی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اُن کی بیٹی کو اسلامی تاریخ کے مطابق دوسری سالگرہ مبارک ہو۔‘