اختتام ہفتہ تک یومیہ کورونا کیسز 10ہزار سے زیادہ ہوسکتے ہیں، جنوبی افریقی ماہر

November 29, 2021

جنوبی افریقہ کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر سلیم عبدالکریم کا کہنا ہے کہ رواں ہفتےکےآخر تک یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس منتقلی میں تیزی سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 800 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں گزشتہ ہفتےکورونا کے اوسط یومیہ 500 کیسز رپورٹ ہو رہے تھے جب کہ گزشتہ ہفتے سے قبل کورونا کے اوسط یومیہ 275 کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔