کورونا کے نئے ویرینٹ کی روک تھام، آسٹریلیا کا سرحدیں کھولنے کا فیصلہ موخر

November 29, 2021

کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی روک تھام کے لیے آسٹریلیا نے بین الاقوامی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ماہرین صحت کے مشورے پر سرحدیں فی الحال نہ کھولنے کا فیصلہ ناگزیر ہے۔

بین الاقوامی سرحدیں مزید دو ہفتے کے لیے بند رکھی جائیں گی تاکہ نئے ویرینٹ کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

آسٹریلیا میں اب تک اومی کرون کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، آسٹریلیا نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند سرحدیں یکم دسمبر سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔