پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی ری ہیب کے دوران اسسمنٹ بھی جاری رہے گی۔
شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہونے کے باعث بی بی ایل سے باہر ہوگئے۔
شاہین آفریدی کو پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کے لیے واپس بلا لیا تھا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے مجھے واپس بلا لیا ہے، میں اپنا ری ہیب پاکستان میں مکمل کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ جلد میدان میں واپس آجاؤں گا، سپورٹ کرنے پر برسبین ہیٹ اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔