ٹوئٹرکے شریک بانی جیک ڈورسے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

November 29, 2021

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

جیک ڈور سے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کمپنی کے سی ای او کی حیثیت سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔

ٹوئٹر کمپنی نے ان کے عہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی وی پراگ اگر وال سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ جیک ڈورسے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں موجود رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک ڈورسے کو اس سے قبل بھی 2008 میں ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا مگر وہ 2015 میں دوبارہ سی ای او بنے۔

جیک ڈورسے اسکوائر نامی کمپنی کے سی ای او کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

اس سے پہلے اُن کے استعفے کی خبریں سامنے آنے پر امریکی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار معطل ہوگیا تھا۔