میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی کی قوالی کی محفل میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ظہران ممدانی کو اپنی اہلیہ راما دواجی کے ہمراہ انتہائی خوشگوار موڈ میں نیویارک میں منعقد ہونے والی قوالی کی ایک محفل میں لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میئر نیویارک سٹی نا صرف قوالیاں سن رہے ہیں بلکہ تالیاں بجاتے بھی نظر آ رہے ہیں۔
اس سے پہلے ظہران ممدانی کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ افطاری کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں افطاری کے دوران وہ تمام دیسی کھانوں کا انتخاب کرتے نظر آئے۔