ایرانی میڈیا کا ایران، اماراتی وزراء کی ٹیلیفونک گفتگو کا دعویٰ

November 29, 2021

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کے ساتھ ایران اور اماراتی وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی خبر نشر کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں وزراء خارجہ کے درمیان دو طرفہ سیاسی اور قونصلر امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نے دوران گفتگو ایران، متحدہ عرب امارات میں مسلسل مشاورت کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ نئی ایرانی حکومت دوستوں، پڑوسیوں سے مؤثر مشاورت، تعاون جاری رکھنے کے لیے پرُعزم ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ نے امیر عبداللہیان کا قریبی اور مسلسل تعلقات قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔