نئی کورونا وبا سے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کو خطرہ نہیں، پی سی بی

November 30, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کو کوئی خطرہ نہیں سیریز ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ حکو مت پاکستان نے کورونا کی نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد افریقی ممالک کے باشندوں پر سفری پابندی لگا دی ہے۔ اس لئے پی سی بی کا براڈ کاسٹر کوشش کررہا ہے کہ اس وقت بھارت، بنگلہ دیش اور ابوظبی میں جو تکنیکی عملہ ہے اسے ویسٹ انڈیز کی سیریز سے قبل کراچی پہنچا دیا جائے۔کیوں کہ فی الحالجنوبی افریقا یا دیگر افریقی ملکوں سے تکنیکی عملے کو پاکستان لانا ممکن نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق براڈ کاسٹرز سے بات ہوگئی ہے وہ میچز کیلئے پاکستان آجائیں گے۔ واضح رہے کہ تکنیکی عملے میں زیادہ تر لوگ جنوبی افریقا کے ہوتے ہیں۔