کانپور ٹیسٹ ڈرا، خراب روشنی نیوزی لینڈ کو شکست سے بچاگئی

November 30, 2021

کانپور (جنگ نیوز) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔ میچ کے اختتامی سیشن میں ہوم سائیڈ کو فتح کیلئے صرف ایک درکار تھی لیکن خراب روشنی کیویز کیلئے روشنی کی کرن بن گئی اور یقینی شکست سے بچ گئے۔ ٹیسٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 9 وکٹ پر 165 رنز بنالیے تھے ،البتہ رویندرا اور اعجاز پٹیل بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے تھے۔ ایسے میں امپائر نے مطلوبہ روشنی نہ ہونے کے باعث میچ روک دیا گیا۔ رویندرا جدیجہ نے چار اور روی ایشون نے تین وکٹ لیے۔ پہلی اننگز میں بھارت نے 345 رنز بنائے جس کے جواب میں کیوی ٹیم 296 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز 7 کے نقصان پر 234 رنز بنا کر ڈکلیئر کرکے نیوزی لینڈ کو 284 رنز کا ہدف دیا تھا۔