رنگ روڈ ، چک بیلی انٹرچینج کے متاثرین سے ٹیکنیکل ٹیم کی ملاقات

November 30, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) رنگ روڈ کی موجودہ الائنمنٹ میں چک بیلی انٹرچینج کے متاثرین سے رنگ روڈ منصوبہ کی ٹیکنیکل ٹیم کے ماہرین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ چک بیلی انٹرچینج( میرا موہڑہ انٹر چینج) کی طوالت کو کم کرکے آبادی کم متاثر اور قیمتی و زرخیز اراضی بچائی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہرین سے متاثرین ایکشن کمیٹی کے ارکان چوہدری جاوید، حاجی ارشد محمود ، حاجی پرویز ملک،راجہ رزاق، چوہدری شیراز اور دیگر نے ملاقات کی اور تحفظات سے آگاہ کیا۔