لیموں کے بیجوں کے صحت پر اثرات

November 30, 2021

جس طرح لیموں کے استعمال سے صحت سے متعلق بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں اسی طرح اِن کے بیج بھی صحت کے لیے مفید قرار دیئے جاتے ہیں۔

کیا لیموں کے بیج کھائے جا سکتے ہیں؟

غذائی ماہرین کے مطابق لیموں کے بیج کھائے جا سکتے ہیں، لیموں کے بیجوں کے فوائد حاصل کرنے کے لیے کچھ مقدار پیس کر غذا میں شامل کر کے کھائے جا سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابقلیموں کے ساتھ اِن کے بیج کے استعمال سے بھی صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، اِن میں بھی وٹامن سی، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ مجموعی صحت کے لیے بنیادی اجزاء ہیں، لیموں کے بیج کڑوے ہونے کے باوجود بھی انسانی جسم میں موجود مضر صحت مادوں کا صفایا کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق لیموں کے بیج میں موجود ’سیلی سائیلیک ایسڈ ‘ اور’اسپرین‘ درد اور پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔

کیا لیموں کے بیج زہریلے ہوتے ہیں ؟

ماہرین کے مطابق لیموں کے بیج زہریلے نہیں ہوتے، ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے بیجوں کے مقابلے میں لیچی، آڑو، کڑوے بادام، خوبانی میں موجود کڑوا بادام اور سیب کے بیج زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

احتیاط

غذائی ماہرین کے مطابق لیموں کے بیج اگرچہ بہت سارے فوائد کے حامل ہیں مگر قبض، بواسیر ، تیزابیت، چڑچڑا پن، آنتوں کی سوزش، بدہضمی جیسی شکایات میں مبتلا افراد کو اِن کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔