• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام نبی میمن آئی جی سندھ کے عہدے سے ریٹائر، پرتپاک اور والہانہ انداز سے رخصت


فوٹو: نمائندہ جنگ
فوٹو: نمائندہ جنگ 

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر غلام نبی میمن انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے عہدے سے آج ریٹائر ہوگئے۔ آخری دن کی ڈیوٹی ختم ہوتے ہی انہیں سینٹرل پولیس آفس کراچی سے بینڈ باجے کے ساتھ انتہائی پرتپاک اور والہانہ انداز میں رخصت کردیا گیا۔

 روایتی طور پر گارڈ آف آنر عہدہ سنبھالنے والے آئی جی کو پیش کیا جاتا ہے مگر غلام نبی میمن پہلے افسر ہیں جو بطور انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ مدت ملازمت پوری کرکے رخصت ہوئے تو انہیں انتہائی پرتپاک انداز سے سی پی او سے رخصت کیا گیا۔

اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے خود سابق پولیس سربراہ سمیت بیشتر افسران اور ملازمان کی آنکھیں نم تھیں۔

غلام نبی میمن دو مرتبہ آئی جی سندھ رہے۔ انہوں نے آج ختم ہونے والے اپنے آخری دور میں پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 سے 22 میں بھی ترقی پائی۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختر اوڈھو متوقع طور پر آئندہ ائی جی سندھ ہوں گے تاہم ابھی انہیں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید