• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے کئی ممالک میں سال نو کا آغاز ہوگیا

امن ، استحکام اور خوشحالی کی امیدوں کے ساتھ دنیا کے کئی ممالک میں سال نو کا آغاز ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے سال 2026 کا آغاز ہوگیا، اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، آسمان خوبصورت روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

سڈنی میں نئے سال کا جشن منایا گیا،اوپرا ہاؤس پر شاندار آتش بازی کی گئی، سال نو کے استقبال سے پہلے سڈنی ہاربر پر بونڈائی حملہ متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

جنوبی کوریا میں روایتی کانسی کا گھنٹا بجا کر سال نو کا استقبال کیا گیا، چین میں ڈرم بجا کر نئے سال کا استقبال کیا گیا، تائیوان میں تائی پے ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، ہانگ کانگ میں لائٹ شو سے عمارتیں روشن ہوگئیں، بنکاک میں رنگا رنگ آتش بازی سے سال نو کو خوش آمدید کہا گیا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

دبئی کے بُرج خلیفہ پر آتش بازی کی تیاری مکمل کرلی گئی، شاندار مظاہرہ ہوگا، نیویارک ،لندن، پیرس میں بھی جشن ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید