• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال نو کا تحفہ سلیم جاوید نے اپنا نیا بلوچی گانا ریلیز کردیا

فوٹو: نمائندہ جنگ
فوٹو: نمائندہ جنگ 

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر سلیم جاوید نے اپنا نیا بلوچی گانا ریلیز کردیا، جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے، گلوکار نے اسے مداحوں کےلیے سال نو کا تحفہ قرار دیا ہے۔

سلیم جاوید کا 4 دہائیوں قبل پہلا البم بھی بلوچی سونگ کی وجہ سے کامیاب ہوا تھا۔

گلوکار نے گانے کی ویڈیو میں نئی نسل کی دلچسپی کو سامنے رکھا ہے۔

فوک گیت جگنی سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے سلیم جاوید نے موسیقی کو نت نئے انداز دیے۔ پاکستان میں ری مکس سونگز کی ابتدا کی۔

 انہوں نے اپنے مشہور گیت ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی نئی نسل اس گیت کو گنگناتی ہے، جو ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ 

کئی دہائیوں سے اپنی پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کرنے والے سلیم جاوید نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ موسیقی میں جدت اور نئے رنگوں کے ساتھ اپنے گیت پیش کیے ہیں اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید