اسلام آباد کے سرکاری اساتذہ نے تعلیم کو چھٹی پر بھیج دیا

December 01, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے سرکاری اساتذہ نے تعلیم کو چھٹی پر بھیج دیا۔ اساتذہ نے سرکاری تعلیمی اداروں کو آرڈیننس کے ذریعے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے پر تدریس کا بائیکاٹ کر دیا۔اساتذہ نے طلبہ سے بھی نعرے لگوادیئے اور چھٹیاں دے دیں اور تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیئے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات منظورنہ ہوئے تو 2دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ اساتذہ کا موقف ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ماتحت جانے سے انکے الاؤنسز ختم ہوجائینگے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تعلیمی ادارے لوکل گورنمنٹ کے ماتحت ہی ہیں،سرکاری ملازمین کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔