البائراک سے معاہدہ ختم، آر ڈبلیو ایم سی آج صفائی کا نظام خود سنبھالے گی

December 01, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی کا نظام آج یکم دسمبر سے خود سنبھالے گی۔ البائراک سے 7سالہ کنٹریکٹ 30نومبر کو ختم ہو گیا جس کے بعد استعمال شدہ مشینری اور ورکرز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو منتقل ہوجائینگے۔البائراک میں کام کرنیوالے 1436 سینٹری ورکرز اب آر ڈبلیو ایم سی کی زیر نگرانی کام کرینگےجو روزانہ کی بنیاد پر 850ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگائینگے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کی صفائی کا نظام خود سنبھال لیاہے۔ 2500سے زائد ورکرز تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت ہماری ہیلپ لائن نمبر 1139پر رابطہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ خود کام کرنے سے ماہانہ 30 فیصد سے زائد بچت ہو گی۔