حکومت نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ،میاں اسلم اقبال

December 01, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے 3سالوں میں عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔انہوں نے اپنے کیمپ آفس میں مختلف یونین کونسلوں کے نمائندوں اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وسائل سے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔