پوسٹنگ وٹرانسفرزاورچھٹیوں کا تمام ریکارڈ آن لائن مانیٹرکیا جائیگا،سیکرٹری پراسیکیوشن

December 01, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ،اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ پراسیکیوشن میں پوسٹنگ وٹرانسفرزاور چھٹیوں کا تمام ریکارڈ آن لائن مانیٹر کیا جائے گا۔اس اقدام سے ادارہ جاتی شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔یہ بات سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور نے محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔