نشتر ہسپتال ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے اجلاس

December 01, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب نادر چٹھہ کی زیر صدارت ا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، ڈاکٹر محمد سمیع اختر ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹیچنگ اسٹاف کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کی مد میں فنڈز کی دستیابی، نشترِ میڈیکل یونیورسٹی کے سروس سٹیچوز اور قوانین اور قواعد وضوابط پر نظر ثانی سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تزین و آرائش کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔