اومی کرون والے ممالک کے مسافروں کی ملائشیا آمد پر پابندی

December 01, 2021

ملائشیا کی جانب سے کورونا وائرس کے نئے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے ہائی رسک والے ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجیریا میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے، نائجیریا میں اومی کرون ویرینٹ کا کیس جنوبی افریقا سے آئے مسافر میں رپورٹ ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان میں اومی کرون ویرینٹ کا دوسرا کیس رپورٹ ہو گیا ہے، اس سے قبل جاپان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس گزشتہ روز رپورٹ ہوا تھا۔